12:30 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ملک میں بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 20 سے 23 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق مون سون ہواؤں کے زیر اثر مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

جبکہ 21 سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر، اور 22 سے 23 جون کو سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION